وزیراعلیٰ شہبازشریف آج طیب اردگان ہسپتال کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کرینگے

26 مئی 2018 (09:47)

مظفر گڑھ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف آج طیب اردگان ہسپتال کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کریں گے، توسیعی منصوبے سے طیب اردگان ہسپتال میں 250 بستروں کا اضافہ ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ شہبازشریف آج طیب اردگان ہسپتال کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کریں گے،منصوبے پر 4 ارب 80 کروڑ روپے لاگت آئی ہے ،توسیعی منصوبے سے طیب اردگان ہسپتال میں 250 بستروں کا اضافہ ہو گیا ہے،وزیراعلیٰ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ٹراما اور ٹی بی سنٹر کا بھی افتتاح کریں گے ۔

مزیدخبریں