سحرش نگر میں ریلوے ٹریک پر 2 دھماکے، اَپ اور ڈاو¿ن ٹریک متاثر

سحرش نگر میں ریلوے ٹریک پر 2 دھماکے، اَپ اور ڈاو¿ن ٹریک متاثر
سحرش نگر میں ریلوے ٹریک پر 2 دھماکے، اَپ اور ڈاو¿ن ٹریک متاثر

  

حیدرآباد(ویب ڈیسک) صوبہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں سحرش نگر کے علاقے میں ریلوے ٹریک پر 2 دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں اَپ اور ڈائون ٹریک پر گڑھے پڑ گئے۔

پولیس کے مطابق سحرش نگر ریلوے ٹریک پر دو دھماکے ہوئے، دھماکوں کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی۔دوسری جانب بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کیا گیا، جس نے ٹریک کی سرچنگ کا کام شروع کیا۔

بعدازاں بم ڈسپوزل سکواڈ کی جانب سے ریلوے ٹریک کو کلیئر قرار دے دیا گیا، جس کے بعد ریلوے ٹریفک بحال کردی گئی۔

مزید : علاقائی /سندھ /حیدرآباد