پی ٹی آئی دبئی کی طرف سے کارکنوں اور شہریوں کے اعزاز میں افطار ڈنر ، قونصلیٹ سٹاف اور مختلف طبقہ فکر کے لوگوں کی شرکت

پی ٹی آئی دبئی کی طرف سے کارکنوں اور شہریوں کے اعزاز میں افطار ڈنر ، قونصلیٹ ...
پی ٹی آئی دبئی کی طرف سے کارکنوں اور شہریوں کے اعزاز میں افطار ڈنر ، قونصلیٹ سٹاف اور مختلف طبقہ فکر کے لوگوں کی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر)دبئی اور متحدہ عرب امارات کی دیگر تمام ریاستوں میں افطاریوں کا سلسلہ بھرپو ر انداز سے جاری و ساری ہے۔ ہر کوئی انفرادی اور اجتماعی طور پر نیکیاں کمانے اور ماہ رمضان کی برکتیں سمیٹنے کی دوڑ میں ہے۔

اس سلسلہ کے تحت پاکستان تحریک انصاف دبئی کے زیر اہتمام پاکستان ایسوسی ایشن دبئی ایک گرینڈ ڈنر کا خصوصی اہتمام کیا گیا جس میں قونصلیٹ آف پاکستان دبئی کے رانا ثمر جاوید ، عاشق حسین شیخ ، ریاض الوہاب اور ڈاکٹر ناصر خان کے علاوہ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے صدر ڈاکٹر فیصل اکرام ، پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر چودھری خالد حسین ، راجہ محمد سرفراز ، پی پی پی مڈل ایسٹ کے سابقہ صدر منیر ہانس ، شیریں درانی ، سکندر سلطان خواجہ ، اعجاز احمد ، کامران احمد ریاض ، سید افراز ، محمد ثقلین ، ریاض اور شیک ، عرفان احمد ریاض ، جمشید فاضل ، صوفی عمران ، سجاد عباس ، انوار الحق اور دیگر متعدد لوگوں نے شرکت کی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی مقامی بزنس مین سہیل الزرعونی جبکہ میزبان PTIدبئی کے صدر عرفان افسر عون تھے۔


اس موقع پر خواتین کی بھی ایک خاص تعداد افطار ڈنر مدعوپر تھی جن کے لیے علیحدہ پردے کا انتظام کیا گیا تھا جو ایک اچھی اور صحت مند روایت تھی۔ اس موقع پر سہیل الزرعونی اور عرفان افسر اعوان نے مدعو عین سے خطاب بھی کیا جس میں ماہ صیام کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی گئی۔

پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے آڈیٹوریم میں ہونے والی یہ تقریب ہر لحاظ سے منظم تھی۔ افطار ڈنر کے میزبان عرفان افسر اعوان نے افطار ڈنر پر آنے والے تمام مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کیا جبکہ تمام مہمانوں کی تواضع پر تکلف افطار ڈنر سے کی گئی ۔

مزید :

عرب دنیا -