ہمارے سفارتکاروں کو ہراساں کیا جا رہا ہے، امریکی ترجمان : ایسی کوئی اطلاع نہیں : پاکستان

ہمارے سفارتکاروں کو ہراساں کیا جا رہا ہے، امریکی ترجمان : ایسی کوئی اطلاع ...
ہمارے سفارتکاروں کو ہراساں کیا جا رہا ہے، امریکی ترجمان : ایسی کوئی اطلاع نہیں : پاکستان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان میں قائم امریکی سفارتخانے نے ملک میں حکومتی اہلکاروں کی جانب سے امریکی شہریوں اور سفارتی عملے کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کردیا لیکن دوسری طرف دفتر خارجہ نے ایسے کسی واقعے کی اطلاع موصول ہونے کی تردید کردی ۔

آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے سفارتخانے کے ترجمان گریگ میک الون کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حکومتی اہلکار اور عام شہری امریکی سفارتکاروں اور پاکستان میں رہنے والے امریکن شہریوں کو ہراساں کرتے ہیں، جس سے سفارتی عملی کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔ اس سے متعلق باقاعدہ طور پر حکومت کو مطلع کیا جاچکا ہے، جس پر حکومت نے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امریکہ کے مختلف ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔

امریکی امداد کے تحت چلنے والے تعلیمی، ثقافتی اور ترقیاتی کاموں میں مختلف امریکی اور پاکستانی لوگ کام کرتے ہیں، جس کے دوران پاکستانی حکومتی اہلکار امریکی سفارتکاروں کو ہراساں کرتے ہیں۔گریگ میک الون کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں حکومت پاکستان کو تحریری طور مطلع کرچکے ہیں مگر حکومت کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا۔

اس سلسلے میں ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ امریکی اہلکاروں کی طرف سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ جب تحریری طور مطلع کیا جائے، پاکستان اس پر کاروائی کرے گا۔مطابق ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ امریکی سفارت خانے کی جانب سے امریکی شہریوں اور سفارتی عملے کو ہراساں کیے جانے کی کوئی باضابطہ شکایت موصول نہیں ہوئی، پاکستان میں مقیم غیر ملکی سفارتکاروں کو اپنی سفارتی ذمہ داریوں کے حوالے سے کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔