لارڈز ٹیسٹ میں زخمی ہونے والے بابر اعظم کی جگہ کس کھلاڑی کو بھیجا جائے گا؟ ایسی خبر آ گئی کہ پاکستانیوں کیلئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

لارڈز ٹیسٹ میں زخمی ہونے والے بابر اعظم کی جگہ کس کھلاڑی کو بھیجا جائے گا؟ ...
لارڈز ٹیسٹ میں زخمی ہونے والے بابر اعظم کی جگہ کس کھلاڑی کو بھیجا جائے گا؟ ایسی خبر آ گئی کہ پاکستانیوں کیلئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) لارڈز میں انگلینڈ کیخلاف جاری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بابر اعظم کلائی پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہوئے اور پھر سیریز سے ہی باہر ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”یہ تصویریں انٹرنیٹ پر مت ڈالنا اور۔۔۔“ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما ہنی مون منانے گئے تو تین بھارتیوں نے ان کی ایسی تصاویر اتار لیں کہ دونوں ہی ’پریشان‘ ہو گئے، وہ کون سی تصاویر تھیں اور پھر ان بھارتیوں نے کیا کیا؟ سب کچھ سامنے آ گیا 
میچ کے بعد ن کے ہاتھ کا ایکسرے کیا گیا تو معلوم ہوا کہ ان کی کلائی سے کچھ اوپر ہاتھ میں فریکچر ہے اور ٹیم کے فزیو تھراپسٹ کا کہنا ہے کہ اس طرح کے فریکچر ٹھیک ہونے میں 4 سے 6 ہفتے درکار ہوتے ہیں۔
بابراعظم کے زخمی ہونے کے بعد یہ سوال سر اٹھانے لگا کہ ان کی جگہ کس کھلاڑی کو انگلینڈ بھیجا جائے گا اور پھر تقریباً ہر پاکستانی کے دماغ میں ایک ہی نام گھوما، جی ہاں! فواد عالم۔
لیکن ان کے مداحوں کیلئے بری خبر یہ ہے کہ اس مرتبہ بھی انہیں مایوسی کا سامنا ہی کرنا پڑے گا کیونکہ پی سی بی کا کہنا ہے کہ ٹیم انتظامیہ، چیف سلیکٹر انضمام الحق اور چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ انگلینڈ میں جاری ٹیسٹ سیریز کیلئے بابراعظم کی جگہ متبادل کھلاڑی نہیں بھیجا جائے گا۔

مزید :

کھیل -