ملالہ پر بننے والی بھارتی فلم کی پہلے روز کی کمائی ملالہ فنڈ میں دینے کا اعلان

ملالہ پر بننے والی بھارتی فلم کی پہلے روز کی کمائی ملالہ فنڈ میں دینے کا اعلان
ملالہ پر بننے والی بھارتی فلم کی پہلے روز کی کمائی ملالہ فنڈ میں دینے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (اے پی پی) پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر بننے والی بھارتی فلم کے پہلے روز کی کمائی ملالہ فنڈ میں دی جائے گی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں فلم کے ہدایتکار امجد خان کا کہنا ہے پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر بننے والی فلم کے ایکشن مناظر کی عکسبندی گجرات میں کی گئی ہے اور فلم کے لئے 2سال تحقیق کی گئی۔

وہ وعدہ کرتے ہیں فلم کے پہلے روز کی کمائی ملالہ فنڈ میں دی جائے گی جو بچیوں کی تعلیم کے مقصد کے لئے خرچ کی جائے گی۔ فلم میں چائلڈ آرٹسٹ ریم شیخ ملالہ کا کردار ادا کریں گی۔

مزید :

بزنس -