آئی جی آفس کے باہر فٹ پاتھ پر پھر باڑ نصب کر دی گئی

آئی جی آفس کے باہر فٹ پاتھ پر پھر باڑ نصب کر دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) آئی جی پنجاب پولیس کے آفس کے باہر سپریم کورٹ کی حکم عدولی کرتے ہوئے پبلک فٹ پاٹھ پر ایک مرتبہ پھر باڑ لگا کر قبضہ کرلیا گیا۔

تقریباً دو ماہ قبل سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایت پر تمام سرکاری عمارتوں کے گردونواح میں رکاوٹیں اور تجاوزات ہٹانے کے آرڈ رز دیئے گئے جس کے مطابق آئی جی پنجاب ، وزیر اعلیٰ پنجاب ، سی سی پی اولاہور ، اسمبلی ہال اور گردونواح میں سکیورٹی کی آڑ میں لگائی جانے والی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں مگر کچھ عرصہ بعد آئی جی آفس کی جانب سے ہٹائی جانے والی باڑ کو ایک مرتبہ پھر نصب کیا جانے لگا ہے ، آئی جی پنجاب پولیس کے آفس کے گردو نواح میں پبلک فٹ پاتھ کو بند کر دیا گیا ہے اور عام آدمی کیلئے آئی جی آفس کے سامنے سے گزرنا مشکل ہوگیاہے۔