حکومت گرانے کیلئے دھرنے ہوئے، عدالتوں میں گھسیٹا گیا: وزیراعظم

حکومت گرانے کیلئے دھرنے ہوئے، عدالتوں میں گھسیٹا گیا: وزیراعظم
حکومت گرانے کیلئے دھرنے ہوئے، عدالتوں میں گھسیٹا گیا: وزیراعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شجاع آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے مسلم لیگ ن کی حکومت کو گرانے کی بہت کوششیں کی گئیں، دھرنے دیئے گئے اور عدالتوں میں بھی گھسیٹا گیا۔
شاہد خاقان عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا موجودہ حکومت نے جو وعدے کیے ان سے بڑھ کا کام کیا، مسلم لیگ ن کی حکومت نے مشکل حالات کے باوجود بھی کام کر کے دکھایا، کئی برسوں کے منصوبے بھی موجودہ حکومت نے مکمل کیے۔ انہوں نے کہا کسی بھی علاقے میں جائیں مسلم لیگ ن کے مکمل منصوبے نظر آئیں گے، کروڑوں کے نہیں اربوں کے منصوبے ہر علاقے میں نظر آئیں گے، گزشتہ حکومتوں کے پاس بھی پیسے تھے مگر کام نظر نہیں آتا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا مشرف نے 10 سال بجلی کا کوئی کارخانہ نہیں لگایا، صرف دو چار منصوبے شروع کیے مگر ایک بھی مکمل نہ کر پایا، زرداری نے منصوبے شروع ہی نہیں کیے مکمل کرنا تو دور کی بات ہے۔ انہوں نے کہا اس وقت دوسرے صوبوں کے مقابلے میں سب سے کم پیسہ پنجاب کو ملتا ہے، مگر کسی شہر میں چلے جائیں، پنجاب کے شہر بدلتے نظر آئیں گے۔