پارٹی اجلاس میں تنقید کے بعد شاہ محمود قریشی کھل کر میدان میں آگئے، جہانگیر ترین کو جھٹکا دیدیا

پارٹی اجلاس میں تنقید کے بعد شاہ محمود قریشی کھل کر میدان میں آگئے، جہانگیر ...
پارٹی اجلاس میں تنقید کے بعد شاہ محمود قریشی کھل کر میدان میں آگئے، جہانگیر ترین کو جھٹکا دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک)تحریک انصاف میں دھڑا بند کھل کر سامنے آگئی اور جہانگیر ترین کے مخالف دھڑے نے اجلاس منعقد کردیا ، اس سے پہلے عمران خان کو بارہا یہ باور کرانے کی کوشش کی گئی کہ جہانگیر ترین اور علیم خان کی مداخلت روکی جائے ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق شاہ محمود قریشی کے دھڑے کے اسلام آباد  میں ہونے والے خفیہ اجلاس میں  اے لیول کی قیادت شاہ محمود قریشی ، حامد خان اور سیف اللہ نیازی ، چوہدری سرور وغیرہ شریک ہوئے ہیں،سیف اللہ نیازی کے شروع سے ہی جہانگیرترین کیساتھ اختلافات چلتے آرہے ہیں، وہ استعفیٰ بھی دے چکے ہیں لیکن اب دھڑے میں شامل ہونے کا مطلب اعلانیہ طور پر یہ ہے کہ جہانگیر ترین کے خلاف باقاعدہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے کمرکس لی گئی ہے اور اب وہ پارٹی کو اپنے کنٹرول میں کرنا چاہتے ہیں تاکہ اپنی مرضی کے امیدواربالخصوص الیکٹیبلز سامنے لاسکیں ۔
رپورٹ کے مطابق اس دھڑے نے عمران خان کو یہ باور کرانے کی بھی کوشش کی کہ جہانگیرترین اور علیم خان اپنے من پسند افراد کو پارٹی عہدے دے رہے ہیں اور اب ٹکٹوں میں بھی من پسند افراد کو نوازنا چاہتے ہیں، گزشتہ دنوں پارٹی اجلاس میں بھی عمران خان کی موجودگی میں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کی جھڑپ ہوئی تھی لیکن بعدازاں پارٹی ترجمان نے اس کی تردید کردی تھی لیکن اب یہ دھڑے بندی کھل کر سامنے آگئی ۔

مزید :

سیاست -