جلدی وکٹیں گنوانے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم سنبھل گئی،پاکستان کے خلاف56رنز کی برتری حاصل کرلی
لارڈز(ڈیلی پاکستان آن لائن)لارڈز ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے جہاں انگلینڈ شروعات میں6وکٹیں گنوا نے کے باوجود پاکستان کے خلاف56رنز کی برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے ،تیسرے دن کے اختتام تک میزبان ٹیم نے 6وکٹوں کے نقصان پر235رنزبنالئے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے 179رنز کی برتری کے بعد انگلینڈ کی جانب سے ایلسٹر کک اورمارک سٹون مین میدان میں آئے تو اننگ کے دوسرے ہی اوور میں محمد عباس نے ایلسٹرکک کو ایک رنز بنانے کے بعد پویلین بھیج دیا،30رنز کے اضافے کے بعدمارک سٹون مین بھی9رنز بنانے کے بعد شاداب خان کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔اس کے بعد کپتان جوئی روٹ اور ڈیوڈ میلان نے پاکستانی باولرز کے سامنے دیوار گر گئے او رمجموعے میں 60رنز کااضافہ کیا،تاہم محمد عامر تین گیندوں پردو وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے ۔شاداب خان نے بین سٹوکس کی وکٹ لے کر انگلینڈ کو چھٹا نقصان پہنچایا۔میچ کی اس صورتحال کودیکھ کراندازہ لگایا جارہا تھا کہ پاکستان انگلینڈ کوایک اننگ کے مارجن سے شکست دینے میں کامیاب ہو جائے گا،لیکن بٹلر اور بیس کے درمیان ناقابل شکست125رنزکی شراکت داری سے انگلینڈ نے تیسرے دن کے اختتام تک6وکٹوں کے نقصان پر 235رنز بنالئے۔
پاکستان کی جانب سے محمد عامر ،محمد عباس اور شاداب خان نے دو،دو وکٹیں حاصل کی۔
اس سے قبل تیسرے دن جب کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان نے 350 رنز 8 کھلاڑی آوٹ سے اپنی نامکمل اننگ شروع کی اور اس کے آخری دونوں کھلاڑی 13 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد آوٹ ہو گئے۔انگلینڈ کی پہلی اننگز میں 184 رنز کے جواب میں پاکستان کی پہلی اننگز میں چار کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں سکور کیں۔گزشتہ روز ان فارم بیٹسمین بابر اعظم کے ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کے باوجود شاداب خان اور فہیم اشرف نے ٹیم کو سہارا دیا اور پاکستان کی پوزیشن مستحکم کی۔پاکستان کی جانب سے اظہر علی 50، اسد شفیق 59 اور شاداب خان 52 رنز بناکر آوٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم 68 رنز پر کھیل رہے تھے جب گیند ان کے بازو پر لگی اور وہ فریکچر کے باعث نہ صرف میچ سے باہر ہوئے بلکہ سیریز سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔انگلش ٹیم پہلی اننگز میں اپنے کم ترین اسکور 184 رنز پر آوٹ ہوئی تھی۔