عشق حقیقی اور روح کی حقیقت کیا ہوتی ہے؟؟؟معروف دینی سکالر ڈاکٹر خالد ظہیر انوکھے موضوع کی گتھیاں سلجھاتے ہوئے
کائنات کی ابتدا عشق ہے اور انسان کی تخلیق عشق کے لیے ہے، انسان کو بہت سے رشتوں اور اشیا سے محبت ہوتی ہے مثلاًاللہ تعالیٰ سے محبت،حضور اکرم ﷺ سے محبت ،ماں ، باپ ،بیوی ، بچے،بہن،بھائی، رشتہ دار ،دوست ، گھر،زمین،جائیداد ، شہر، قبیلہ، برادری، خاندان، ملک اور کاروبار وغیرہ سے محبت ۔جس محبت میں شدت اور جنون پیدا ہو جائے اوروہ باقی تمام محبتوں پر غالب آجائے اسے عشق کہتے ہیں ،عشق باقی تمام محبتوں کو جلا کر راکھ کردیتا ہے ا ور تمام محبتوں پر حاوی ہوجاتا ہے۔ جیسے حضوراکرم ﷺ کا اِرشادِ مبارک ہے ’’اِس وقت تک تمہارا ایمان کامل نہیں ہوسکتا جب تک کہ میں تم کو تمہاری جانوں ، بیوی، بچوں، گھر بار اور ہر چیز میں سب سے زیادہ عزیز نہیں ہوجاتا۔‘‘(بخاری ومسلم) اللہ نے اللہ پاک سے شدید محبت کو مومنین کی صفت قرار دیا ہے اورعشق کا خمیر انسان کی روح میں شامل ہے۔
۔۔۔ویڈیو دیکھیں ۔۔۔