حسن علی نے بابراعظم کا بدلہ لے لیا ، انگلش بلے باز کو ایسا باونسر مار دیا کہ وہ پوری زندگی اسے بھول نہ سکے گا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کے باونسر سے انگش بلے باز ڈیوڈ ملان کا ہیلمٹ ٹوٹ گیا۔
تفصیلات کے مطابق کھیل کے تیسرے روز انگلش ٹیم نے کھانے کے وقف کے بعد بیٹنگ شروع کی تو حسن علی نے 22 اوور کی آخری گیند ڈیوڈ ملان کو باو¿نسر مارا جو سیدھا ان کے ہیلمٹ پر لگا۔حسن علی کے باونسر سے نا صرف ڈیوڈ ملان ہل کر رہ گئے بلکہ ان کے ہیلمٹ کے پچھلے حصے پر لگی حفاظتی جالی بھی ٹوٹ گئی۔واقعے کے فوراً بعد انگلش ٹیم کے فزیو گراونڈ میں آئے اور ڈیوڈ ملان سے ان کی طبیعت پوچھی، فزیو کی تسلی کے بعد ڈیوڈ ملان نے دوبارہ بیٹنگ شروع کی۔
ویڈیو دیکھیں: