اگر آپ روزہ چھوڑ دیں یا توڑ دیں تو اس سال کتنا کفارہ ادا کرنا پڑے گا؟ مفتی منیب الرحمن نے اعلان کردیا

اگر آپ روزہ چھوڑ دیں یا توڑ دیں تو اس سال کتنا کفارہ ادا کرنا پڑے گا؟ مفتی ...
اگر آپ روزہ چھوڑ دیں یا توڑ دیں تو اس سال کتنا کفارہ ادا کرنا پڑے گا؟ مفتی منیب الرحمن نے اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)روزہ رکھنا ہر مسلمان اپنے لئے باعث سعادت سمجھتا ہے کیونکہ اس نیکی کا عظیم اجر و ثواب ہے، البتہ اگر روزہ کسی وجہ سے نہ رکھا جائے یا ارادتاً توڑدیا جائے تو اس صورت میں فدیہ یا کفارہ ادا کرنا ہوتا ہے۔ اس ضمن میں رہنمائی کرتے ہوئے مرکزی رویت ہلاک کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ روزہ نہ رکھنے پر فدیہ کی کم ازکم رقم 100 روپے جبکہ روزہ توڑنے کی صورت میں کفارے کی کم از کم رقم 6000 روپے ہے۔


روزے کا فدیہ گندم کی قیمت کی بناءپر ادا کریں تو دو کلو گندم یا 100 روپے ہے۔ اگر یہی فدیہ جوکی صورت میں ادا کرنا چاہیں تو چار کلو جو یا 240روپے، کھجور کی صورت میں بھی چار کلو یا 1600 روپے، اور کشمش کی صورت میں ادا کرنا چاہیں تو 4 کلو یا 1920 روپے ہے۔ صاحب حیثیت افراد کے لئے زیادہ مناسب ہے کہ وہ فدیہ یا کفارے کی کم از کم رقم ادا کرنے کی بجائے اپنی گنجائش اور استطاعت کے مطابق زیادہ مقدار ادا کریں۔