وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کل مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کرلیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کل بروز اتوار مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کرلیا جس میں صوبائی وزرا اعلی شریک ہوں گے۔
نجی چینل”جیونیوز“کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کل طلب کرلیاہے ،جس میں صوبائی وزرا ئے اعلیٰ اور کونسل کے ممبران وزرا اورسینئرحکام شرکت کریں گے۔ اس اجلاس میں چھٹی مردم و خانہ شماری کے حتمی نتائج منظوری کے لیے پیش کئے جائیں گے، مشترکہ مفادات کونسل سے منظوری کے بعد مردم و خانہ شماری کے حتمی نتائج جاری کیے جائیں گے۔اجلاس میں مردم شماری کے 5 فیصد نتائج کی توثیق کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا جبکہ پٹرولیم و گیس کی پیداوار اور تقسیم کے مکینزم کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔