عام انتخابات میں کوئی بھی جماعت واضح اکثریت حاصل نہیں کرے گی :آصف علی زرداری
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں کوئی جماعت واضح اکثریت حاصل نہیں کرے گی۔وزیر اعلیٰ ہاوس کراچی میں افطار عشائیے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اپنے آبائی علاقے سے قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑیں گے اور فی الحال وہ کسی دوسری نشست سے الیکشن لڑنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔اس موقع پر زرداری نے ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنماﺅں سے ان کی نشستوں پر جا کر ملاقات کی اور کہا کہ عام انتخابات میں کسی ایک جماعت کو واضح اکثریت نہیں ملے گی جبکہ وہ قومی اسمبلی کی نشست پر اپنے آبائی علاقے نوابشاہ سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔