”خانہ کعبہ میں آپکا آدمی اور ہمارا آدمی حجر اسود کے سامنے یہ حلف اٹھائے گا کہ ۔۔۔“سینئر صحافی ضیا شاہد نے نواز شریف پر نیب کے چیئر مین کو خریدنے کا الزام لگاتے ہوئے ایسی بات بتا دی کہ آپ کے بھی ہو ش اڑ جائیں گے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی ضیا شاہد نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے نیب کے چیئر مین جاوید اقبال کر خریدنے کی کوشش کی ۔نجی نیوز چینل سما نیوز پر پروگرام کے دوران انہوں نے بتا یا کہ ن لیگ نے چیئر مین نیب کو پیشکش کی کہ خانہ کعبہ میں آپ کا آدمی اور ہمارا آدمی حجر اسود کے سامنے یہ حلف اٹھائے گا کہ آپ استعفیٰ دے دیں اور پاکستان سے باہر چلے جائیں اس کے بدلے آپ کو اگلا صدر بنا دیں گے اور نئے چیئر مین نیب کو ہم خود سنبھال لیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ چند ججز اور کچھ نیب کے لوگوں کا آنے والی تاریخ میں سنہری حروف میں نام لکھا جائے گا کیونکہ انہو ں نے بہت شاندار طریقے سے کام کیا ہے ۔
ویڈیو دیکھیں
"انہوں نے چئیرمین نیب کو خریدنے کی کوشش کی اور انہیں پیشکش کی کہ خانہ کعبہ میں آپکا آدمی اور ہمارا آدمی حجراسود کے سامنے یہ حلف اٹھائے گا کہ۔۔" آپ ریزائن کر دیں، پاکستان سے باہر چلے جائے نیا آدمی ہم سنبھال لیں گے اور آپ کو اگلا صدر بنا دیں گے...
— Faizi Mirza (@iamthefaizan) May 26, 2018
ضیاء شاہد کے تہلکہ خیزانکشافات pic.twitter.com/hS62kYaCKH