ملک ریاض نے ایک مرتبہ پھر بڑے دل کا ثبوت دیدیا ، ماضی کے معرو ف اداکار کیلئے ایسا اعلان کر دیا کہ ہر کوئی انہیں جھولی اٹھا کر دعائیں دینے لگا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بحریہ ٹاﺅن کے چیئرمین ملک ریاض نے ایک مرتبہ پھر بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے ماضی کے معروف اداکار کے علاج معالجے تمام اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ماضی کے معروف ڈرامے ’ففٹی ففٹی ‘ کے اداکار ماجد جہانگیر کافی عرصہ سے کسمپرسی کی حالت میں زندگی بسر کر رہے تھے جبکہ وہ اپنے علاج معالجے کیلئے گلیوں میں پیسے بھی اکھٹے کرتے رہے تاہم انہوں نے مخیر حضرات سے اپنے علاج کیلئے مدد کرنے کی اپیل کی تھی جس پر ملک ریاض نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ماجد جہانگیر سے ملاقات کی اور ان کے تمام اخراجات خود اٹھانے کا اعلان کر دیاہے ۔
واضح رہے کہ ملک ریاض کچھ روز قبل 14 کتابوں مصنف رکشہ ڈرائیو کو بھی بحریہ ٹاﺅن میں گھر دینے کا اعلان کیا تھا ۔