لارڈز میں جاس بٹلراور ڈومینک بس نے پاکستان کواہم اعزاز حاصل نہ کرنے دیا

لارڈز میں جاس بٹلراور ڈومینک بس نے پاکستان کواہم اعزاز حاصل نہ کرنے دیا
لارڈز میں جاس بٹلراور ڈومینک بس نے پاکستان کواہم اعزاز حاصل نہ کرنے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لارڈز(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کے کھیل کا اختتا م ہوگیا ہے جہاں انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگ میں6وکٹوں کے نقصان پر235رنز بناتے ہوئے مہمان ٹیم کے خلاف56رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔تیسرے د ن کے کھیل میں انگلینڈ کی اننگ ایک لمحہ ایسابھی آیا جہاں ایسالگ رہا تھا کہ پاکستان ٹیم انگلینڈ کو ایک اننگ کی شکست دے کر نیاریکارڈ قائم کرلے گا کیونکہ آج تک کسی بھی ایشائی ٹیم نے انگلینڈ کو لارڈز میں ایک اننگ کی شکست نہیں دی۔لیکن انگلینڈ کے جاس بٹلراور ڈومینک بس نے یہ ممکن نہ ہونے دیااور ساتویں وکٹ میں ناقابل شکست 125رنز کی شراکت داری سے اپنی ٹیم کو ایک اننگ کی شکست سے بچالیا،دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب66اور55رنز بنالئے۔
خیال رہے انگلینڈ 2015میں آسٹریلیا سے اوول میں ایک اننگ اور 46رنزسے شکست کھا چکاہے اس کے علاوہ 2012میں وہ ساﺅتھ افریقہ سے ایک اننگ اور80رنز ،2009میں لیڈز کے میدان میںآسٹریلیا سے ایک اننگ اور80رنز ،2003میں ساﺅتھ افریقہ سے ایک بارپھر لارڈز کے تاریخی میدان میں ایک اننگ اور92جبکہ 2002میں بھارت سے ایک اننگ اور46رنز سے شکست کھا چکا ہے۔

مزید :

کھیل -