بہو سے غیر اخلاقی حرکات سے منع کرنے پر بد کردار باپ کابیٹی پر سرعام تشدد
ڈیرہ غازیخان (ڈیلی پاکستان آن لائن)سنگدل باپ کا غیر اخلاقی حرکا ت سے منع کرنے پر سگی بیٹی کے گلے میں کپڑا ڈال کر سرعام پر تشدد، اہل علاقہ روکنے کی بجائے بچی پر تشدد کاتماشہ دیکھتے رہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان کا رہائشی شخص جو اپنی بہو پر بر ی نظر رکھتا تھااور اکثر اس کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کامرتکب ہوتارہتا تھا جس پر ان کی بیٹی نے اس کو ایسا کرنے سے روکا جس پر وہ آپے سے باہر ہو گیا اور بیٹی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے گلے میں کپڑاڈال کراس کوگلی میں گھسیٹتا رہا ، اہل علاقہ پاس کھڑ ے بے گنا ہ لڑکی پر تشدد کاتماشہ دیکھتے رہے اور کسی نے بھی باپ کو اپنی بیٹی پر تشدد کرنے سے نہ روکا ۔ واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد جب میڈیا نے مقامی پولیس سے رابطہ کیا تو انہوں نے واقعہ کو گھریلو مسئلہ قرار دیدیا۔