’ضیاءالحق کو ایک سائنسدان نے کہا کہ ہم جن پکڑ کر ان سے بجلی بنائیں گے‘

’ضیاءالحق کو ایک سائنسدان نے کہا کہ ہم جن پکڑ کر ان سے بجلی بنائیں گے‘
’ضیاءالحق کو ایک سائنسدان نے کہا کہ ہم جن پکڑ کر ان سے بجلی بنائیں گے‘

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمارا ملک حکومتوں کے غیر سنجیدہ رویے کے باعث ٹیکنالوجی کے شعبے میں پیچھے رہ گیا۔ ضیاءالحق دور میں ایک سائنسدان نے یہ تجویز دی تھی کہ ہم جنوں کو پکڑ ان سے بجلی بنائیں گے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی نیشنلائزیشن نے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبے کو بہت بڑا جھٹکا دیا ۔ 80 اور 90 کی دہائی میں پاکستان ٹیکنالوجی میں بہت پیچھے رہا ، ذوالفقار علی بھٹو، ضیاءالحق، نواز شریف اور بینظیر بھٹو کی وجہ سے ہم سائنس کے شعبے میں بہت پیچھے رہ گئے۔ بینظیر کو تھوڑی سی رعایت دے سکتے ہیں کیونکہ انہوں نے آئی ٹی شروع کی لیکن باقی تینوں نے ٹیکنالوجی کو بالکل ہی فارغ کردیا۔

فواد چوہدری نے جنرل ضیاءالحق کے دور کا دلچسپ واقعہ بھی سنایا ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک کانفرنس کے دوران ایک سائنسدان نے جنرل ضیاءالحق سے کہا کہ ہم جن پکڑیں گے اور جنوں سے بجلی بنائیں گے۔ مارشل لا ڈکٹیٹر بہت طاقتور ہوتے ہیں لیکن جب اس طرح کا رویہ ہوگا اور آپ کے لیڈر کا کوئی ویژن نہ ہو تو ملک پیچھے رہ جائے گا۔

مزید : قومی /سائنس اور ٹیکنالوجی