سرفراز احمد کو اوپر والی پوزیشن پر بیٹنگ کرنی چاہیے ،شاہد آفریدی کا مشورہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق کپتان شاہد آفریدی نے سرفراز احمد کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو اوپر والی پوزیشن پر بیٹنگ کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا ہے کہ قومی کپتان سرفراز احمد کو ٹاپ پوزیشن پر بیٹنگ کرنی چاہئے تاکہ آنے والی بلے بازوں پر دباﺅ میں کمی آئے۔
ان کا کہنا تھا کہ کپتان جب کھیل میں مرکزی کردار ادا کرے گا تو اس سے نوجوان کھلاڑیوں کے حوصلے میں اضافہ ہوگا۔وہاب ریاض کو ٹیم میں شامل کیے جانے کے سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہاب ریاض کو خواب میں سلیکشن کا بتایا جا رہا ہے ، اللہ خیر کرے۔