صدر فیصل آباد چیمبر کی جانب سے افطار ڈنر
فیصل آباد (بیورورپورٹ)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر اور معروف گارمنٹ کمپنی فیشن اینڈ ٹرینڈز پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید ضیاء علمدار حسین نے فیصل آباد کی اعلیٰ بیورو کریسی، سرکردہ سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات کے اعزاز میں پر تکلف افطار ڈنر دیا۔ اس تقریب کا اہتمام ملت انڈسٹریل اسٹیٹ میں فیشن اینڈ ٹرینڈز کے سر سبز وشاداب لان میں کیاگیا تھا۔ سید ضیاء علمدار حسین اور کمپنی کے ڈائریکٹران میاں شاہد وحید اور میاں عظمت ربانی نے آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اس افطار پارٹی میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس پر وقار افطار ڈنر میں شرکت کرنیو الوں کیلئے باجماعت نماز کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ اس تقریب میں شرکت کرنے والی اہم شخصیات میں ٹیکسٹائل کے سابق وزیر مملکت حاجی اکرم انصاری، سابق سینٹیر طارق چوہدری، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے ڈائریکٹر اللہ داد تارڑ، محکمہ ماحولیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر شوکت حیات فیصل آباد چیمبر کے سابق صدر انجینئر محمد سعید شیخ، سینئر نائب صدر میاں تنویر احمد، انجینئر احمد حسن، انجینئر عاصم منیر، رانا سکندر اعظم، شاہد ممتاز باجوہ، حاجی سلیم احمد، پرویز خالد، حفیظ اللہ، حاجی محمدرفیع آف بھلوال ایمبرائیڈری، جمیل احسن گل،سیکرٹری جنرل عابد مسعود،زاہد اسلم، قمر آفتاب، فیسکو کے چیف مجاہد اسلام باللہ، خرم طارق، مہر حامد رشید، چوہدری محمد اصغر، حاجی محمد امین، اجمل فاروق، چوہدری شیر علی، خالد شاہ، فاروق یوسف، انعام افضل، لطیف نذر، حبیب احمد گجر، چوہدری طلعت محمود، حاجی ادریس سدھے میاں، جواد اصغر، چوہدری محمد نواز، حبیب الرحمن گل، اسلم بھلی اور دیگر معززین شامل تھے۔