سستے رمضان بازاروں کا قیام احسن اقدام ہے،نوید انور بھنڈر

سستے رمضان بازاروں کا قیام احسن اقدام ہے،نوید انور بھنڈر

  

لاہور(نیوز رپورٹر) چیئرمین ایگریکلچر کمیٹی نوید انور بھنڈر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے عوام کا معیا ر زندگی بلند کرنے کیلئے سستے رمضان بازاروں کا قیام احسن اقدام ہے ان بازاروں میں حکومت کی جانب سے عوام کی فلاح کیلئے اشیائے خورونوش پر خطیر رقم کی سبسڈی د ی گئی ہے اور ایک چھت تلے ضرورت کی تمام اشیاء وافر مقدار میں مہیا کی جارہی ہیں تاکہ ماہ مقدس کے ثمرات سے عوام مستفید ہوں علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کی طرف سے فیئر پرائس شاپس کا قیام ودیگر اقدامات بھی قابل تحسین ہیں جنہوں نے عوام کی سہولت کیلئے سیکیورٹی، صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کئے ہیں -

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ میں شاہین آباد اور پیپلز کالونی کے رمضان بازاروں کے دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا- ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت جاوید اختر پڈھیار، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی محمد منیر، ای اے ڈی اے محمد عمران کے علاوہ د یگر افسران ان کے ہمراہ تھے-چیئرمین ایگریکلچر کمیٹی نوید انور بھنڈر نے کہا کہ حکومتی پالیسی اور ایس او پیز کے مطابق محکمہ زراعت کی طرف سے ایگریکلچر فیئر پرائس شاپس پر حکومتی سبسڈائزڈ آئٹمز کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جارہا اور عوام بآسانی اشیائے خورونوش کی خریدوفروخت کررہے ہیں - انہوں نے کہا کہ رمضان کے دوران عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے جس کیلئے ضلعی سطح پر افسران کام کررہے ہیں - انہو ں نے مزید کہا کہ رمضان بازاروں کے قیام کا مقصد لوگوں کو معیاری اور سستے داموں اشیائے خورونوش کی فراہمی ہے جہاں روزہ داروں کو گرمی سے بچانے کیلئے اور ان کے بیٹھنے کی جگہ کیلئے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں - انہو ں نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں میں تمام اشیائے ضروریہ پر دس سے بیس فیصد سبسڈی دی جارہی ہے-

مزید :

کامرس -