ہواوے نے اینڈرائیڈ کے فروغ کیلئے اہم خدمات انجام دئیے

ہواوے نے اینڈرائیڈ کے فروغ کیلئے اہم خدمات انجام دئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)دنیا بھر میں ہواوے نے اینڈرائیڈ کی ترقی اور فروغ کے لیے اہم خدمات انجام دی ہیں۔ اینڈرائیڈ کے کلیدی عالمی پارٹنر ز میں سے ایک کی حیثیت سے ہم نے اُن کے اوپن سورس پلیٹ فارم کے ساتھ قریبی تعاون کیا ہے تاکہ ایک ایسا ایکو سسٹم تیار کیا جا سکے جو استعمال کنندگان اور انڈسٹری دونوں کے لیے فائدہ مند ہو۔ہواوے اپنی اور آنر (Honor)کے موجودہ اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ پروڈکٹس کے لیے سیکیوریٹی اپ ڈیٹس اور بعد از فروخت سروسز فراہم کرتا رہے گا۔ ان میں وہ اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹ پروڈکٹس بھی شامل ہیں جو عالمی سطح پر فروخت کی جا چکی ہیں یا اسٹاک میں ہیں۔ہم ایک محفوظ اور پائیدار سافٹ ویئر ایکو سسٹم کی تیاری جاری رکھیں گے تاکہ عالمی سطح پر اپنے تمام استعمال کرنے والوں کو بہترین تجربہ فراہم کر سکیں۔

مزید :

کامرس -