چیمبر کی موجودہ کارکردگی متنازعہ اور مس مینجمنٹ کا شکار ہے،احمد جواد

چیمبر کی موجودہ کارکردگی متنازعہ اور مس مینجمنٹ کا شکار ہے،احمد جواد

  

لاہور(نیوز رپورٹر)فیڈریشن پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں بزنس مین پینل کے سیکرٹری جنرل (فیڈرل) احمد جواد نے کہا ہے کہ فیڈریشن چیمبر کی موجودہ کارکردگی اتنی متنازعہ اور مس مینجمنٹ کا شکار ہے کہ فیڈریشن کے صدر کو خبر نہیں ہوتی اور مختلف احکام جاری کر دیے جاتے ہیں جس وجہ سے ملک کے پریمئیر ادارے کی سبکی اور بے توقیری میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے چیف کوآرڈینیٹر کو سوئزرلینڈ، نیپال اور ترکی کے دوروں پر بھیجا گیا جہاں انہوں نے ایف پی سی سی آئی کی نمائندگی اور مختلف اداروں کے بورڈ میں شامل کر ہو کر کے ایف پی سی سی آئی کی ترجمانی کی جو کہ ایف پی سی سی آئی کے رولز کی صریحا خلاف ورزی ہے۔یہ استحقاق صدر یااس کی ٹیم کا ہوتا ہے کہ وہ جس کو چاہے نامزد کر دے۔اگر یو بی جی نے اپنے من پسند لوگوں کو نوازناہے ہیں تو پھر ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے فیڈریشن چیمبر پاکستان بھر کی بزنس کمیونیٹی کا ادارہ ہے جس میں بی ایم پی کا43% شیئرزہولڈر ہیں اور یہ قطعا برداشت نہیں کیا جائے گا کہ یوبی جی اپنے بزنسمین پینل کی مشاورت کے بغیر من پسند لوگوں کو نوازتی رہے۔ احمد جواد نے کہا کہ یو بی جی کے نمانئدے کس حیثیت سے فارن ٹورز پر جاتے ہیں یہ صدر اور آفس بیزز کا حق ہوتاہے اور سونے پر سہاگہ کہ یہ صدر کو اس کی اطلاع تک نہیں ہوتی بلکہ سیکرٹری جنرل بھی ان باتوں سے باخبر ہوتے ہوئے بھی کچھ نہیں کرتے۔انہی حالات کی وجہ سے یو بی جی نے ایف پی سی سی آئی کا معیار گرا دیا ہے۔ایف پی سی سی آئی میں تبدیلی نہیں آئی بلکہ تنزلی آ گئی ہے اور اس ادارے کو اپنا ڈرائنگ روم بنا رکھا ہے۔بزنسمین پینل ڈی جی ٹی آفس میں شکایت کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں احمد جواد نے کہا فیڈریشن چیمبرز رولز اینڈ ریگولیشنز میں ایسی کوئی بات نہیں لکھی کہ ایف پی سی سی آئی کے الیکشن صرف کراچی میں ہوں اس طرح جمہوری طریقہ کو فروغ نہیں ملے گا اور ٹرن آؤٹ بھی سو فیصد نہیں ہو گا۔یو بی جی کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے دال میں کچھ کالا ہے اسلئے یو بی جی کراچی میں الیکشن پر زور دے رہی ہے تا کہ ناجائز ذرائع سے اپنا غلبہ قائم رکھ سکے۔ یو بی جی کی گمراہ کن پارٹی دھڑے بازی کی وجہ سے ایف پی سی سی آئی شدید بحران کا شکارہے۔

مزید :

کامرس -