ڈی جی نیب کراچی 2دن جیل میں رہ کرد کھا ئیں توپتہ لگ جائے : چیف جسٹس سند ھ ہائیکورٹ

ڈی جی نیب کراچی 2دن جیل میں رہ کرد کھا ئیں توپتہ لگ جائے : چیف جسٹس سند ھ ...

  

کراچی (این این آئی)سندھ ہائیکورٹ میں ریفرنس دائر کرنے بعد مزید دستاویزات ریکارڈ میں شامل کرنے پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نیب پر برہم ہوگئے ، عدالت نے ڈی جی نیب کراچی کو 31مئی کو ذاتی حیثیت سے طلب کرلیا۔عدالت نے ڈی جی نیب کو ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہوکر وضاحت دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسر اور کیس افسر کی کارکردگی انتہائی ناقص اور مایوس کن ہے، نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ کیس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی کی جائے۔عدالت نے استفسار کیا کہ آپ عید تک جیل میں رہ سکتے ہیں؟ دو دن جیل میں رہ کردکھائیں تو لگ پتا جائے گا، نیب کا کہنا تھا کہ ملزم ظفر نیاز نے واٹر بورڈ کی زمین پر غیر قانونی الاٹمنٹ کی سوسائٹی بنائی،ملزم کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ نیب اب جو دستاویزات پیش کررہا ہے وہ تو ریفرنس کا حصہ ہی نہیں۔ملزم ظفر نیاز جیل میں ہے ضمانت پر رہا کیا جائے۔

چیف جسٹس

مزید :

علاقائی -