فیصل آباد، ڈکیتی ، راہزنی اور چوری کی یکے بعد دیگرے 37وارداتیں
فیصل آباد(کرائم رپورٹر)نامعلوم ڈاکوڈکیتی، راہزنی اور چوری کی37وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی،طلائی زیورات، در جن سے زائد موٹر سائیکل،دو کاریں، کوسٹر، ڈالہ، درجن بھر سے زائد موبائل فون و دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ تھانہ منصور آباد کے علاقہ میں رضوان سے دو نامعلوم ڈاکو ڈیڑھ لاکھ کی نقدی ، تھانہ گلبرگ کے علاقہ میں عمران سے پچاس ہزار اور موبائل فون، زین سے موبائل فون، تھانہ رضا آباد کے علاقہ میںذیشان سے موبائل فون، تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ میں گلفا م سے بیس ہزاراور موبائل فون، تھانہ مدینہ ٹاﺅن کے علاقہ میں اصغر سے نقدی و موبائل فون،تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ میں شاہ زیب سے 45ہزار اور موبائل فون‘تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ میں عرفان سے نقدی‘ موبائل فون اور موٹر سائیکل‘ تھانہ ملت ٹاﺅن کے علاقہ جمیل اور اسکی فیملی سے دس ہزار نقدی اور طلائی زیورات‘ تھانہ صدر کے علاقہ میں جاوید کی دکان سے 35ہزار‘ تھانہ منصور آباد کے علاقہ میں سجاد کی دکان سے کیمرہ‘ نقدی اور موبائل فون‘ تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ میں نعیم سے پانچ لاکھ، نقدی‘ لیپ ٹاپ‘ اویس سے پانچ ہزار اور موبائل فون‘ تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے علاقہ میں دو نامعلوم ڈاکوﺅں نے عابد سے مو ٹر سائیکل چھین لیا اور فرار ہو گئے جبکہ نامعلوم چوروں کے گروہ تھانہ ستیانہ کے علاقہ میں وقاص کے سکول‘ تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ میں یاسین کی اورتھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ میں خالد کی دکانوں، تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ میں سفیان کے ڈ یر ہ‘ تھانہ مدینہ ٹاﺅن کے علاقہ میں شہزاد کے گھر‘ تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ میں نذیر کے گھر اور فلک شیر کے ڈیرہ سے بھینسیں‘ نقدی‘ طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا گیا۔ اسی طرح تھانہ کوتوالی کے علاقہ سے بلال‘ تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علا قہ سے علی شیر‘ تھانہ سٹی سمندری کے علاقہ سے شہباز‘ تھانہ کے علاقہ سے ذوالفقار‘ تھانہ نشا ط آباد کے علاقہ سے رمضان‘ تھانہ ستیانہ کے علاقہ سے شہزاد‘ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ سے جہانزیب‘ تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ سے حسنین‘ تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ سے واصف‘ تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقہ سے شاہد‘ تھانہ سول لائن کے علاقہ سے احسن‘ تھانہ سمن آباد کے علاقہ سے یاسین کی موٹر سائیکلیں جبکہ تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ سے ظفر عباس، تھانہ کوتوالی کے علاقہ سے عدنان کی کاریں، تھانہ فیکٹر ی ایریا کے علاقہ سے توصیف کا مزدا ڈالہ اور تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ سے امان اللہ کی کوسٹر چوری کر کے چلتے بنے۔
فیصل آباد وارداتیں