عمران خان منصب کا غلط استعمال کر رہے ہیں،سعید غنی

عمران خان منصب کا غلط استعمال کر رہے ہیں،سعید غنی

  

کراچی (آئی این پی ) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان وزیر اعظم کے منصب کا غلط استعمال کر رہے ہیں، عمران خان کا اپنے ادارے شوکت خانم ٹرسٹ کے لیے چندہ مانگنا ان کے منصب کا ناجائز استعمال ہے۔ایک بیان میں وزیر اعظم کو ہدف تنقید بناتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ عمران خان کے شوکت خانم ٹرسٹ سے مالی مفادات وابستہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے اقرار کیا کہ ماضی کے مقابلے میں زیادہ چندہ ملا ہے، شوکت خانم ٹرسٹ کے چندے میں خورد برد کے قصے عام ہیں۔سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا اپنے ادارے شوکت خانم ٹرسٹ کے لیے چندہ مانگنا ان کے منصب کا ناجائز استعمال ہے۔

سعید غنی

مزید :

علاقائی -