کوئٹہ ،پشتون آباد کی مسجد میں بم دھماکے کا مقدمہ درج

کوئٹہ ،پشتون آباد کی مسجد میں بم دھماکے کا مقدمہ درج

  

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں واقع مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں ایس ایچ او پشتون آباد توصیف فرمان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں قتل، اقدام قتل، دہشت گردی ایکٹس سمیت ایکسپلوزو ایکٹ کی دفعات شامل ہیں۔واضح رہے کہ جمعہ کے روز کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں مسجد رحمانیہ کے اندر دھماکے کے نتیجے میں مسجد کے پیش امام سمیت 4 نمازی شہید اور 25 زخمی ہوگئے تھے۔

مقدمہ درج

مزید :

علاقائی -