افغانستان ، امریکی فوجی ہیلی کاپٹر لنیڈنگ کرتے گرکرتباہ ، متعدد افراد زخمی ، ہسپتال منتقل

افغانستان ، امریکی فوجی ہیلی کاپٹر لنیڈنگ کرتے گرکرتباہ ، متعدد افراد زخمی ، ...

  

کابل(این این آئی) افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر لینڈنگ کرتے ہوئے گرکرتباہ ہوگیا جس میں سوار امریکی و افغان افراد زخمی ہوگئے۔افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان کرنل ڈیوڈبٹلر نے غیرملکی خبررساںادارے کو بتایا کہ ایک امریکی فوجی ہیلی کاپٹرچینوکCH-47 افغان جنوبی صوبہ ہلمند میں ا±س وقت گرکر تباہ ہوگیا جب وہ لینڈنگ کررہاتھا۔ بٹلر کے مطابق ہیلی کاپٹر مکمل طورپر تباہ ہوگیا جس میں سوار امریکی و افغان افرادزخمی ہوگئے جنہیں قریبی ہسپتال پہنچادیا گیا۔ ترجمان کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ا±نہوں نے تخریب کاری کے امکان کو مستردکرتے ہوئے بتایا کہ فنی خراب کی وجہ سے ہیلی کاپٹر لینڈنگ کرتے وقت گرکر تباہ ہوگیا۔ادھر صوبہ ہلمند کے صوبائی ترجمان عمرزواک کے مطابق ہیلی کاپٹر گرنے کا واقعہ صوبہ ہلمند کے ضلع نازآباد میں پیش آیا ۔

امریکی ہیلی کاپٹر/تباہ

مزید :

علاقائی -