پنجاب بارمس کنڈیکٹ ٹربیول غیرفعال ، وکلاءکے خلاف شکایات کے انبارلگ گئے

پنجاب بارمس کنڈیکٹ ٹربیول غیرفعال ، وکلاءکے خلاف شکایات کے انبارلگ گئے

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور سمیت صوبہ بھر کے وکلا ءکے خلاف شکایات کے انبار لگ گئے، پنجاب بارمس کنڈیکٹ ٹربیول غیرفعال ہونے کے باعث وکلا کے خلا ف کارروائیاں التوا ءکا شکار ہونے لگیں،لاہور سمیت صوبہ بھر کے وکلا ءکے خلاف شکایات کی تعداد 3ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، پنجاب بارمس کنڈیکٹ ٹربیول فعال نہ ہونے کے باعث وکلا ءکے خلاف کارروائیاں التوا ءکا شکار ہیں، ٹربیونل میں چیئرمین ہائیکورٹ کا جج، ارکان میں پنجاب بارکونسل کے ممبران شامل ہیں، رواں سال پنجاب بارمس کنڈیکٹ ٹربیول کا ایک بھی اجلاس نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے وکلا ءکے خلاف درخواستوں پر کوئی کارروائی نہیں ہورہی، وکلا ءکے خلاف کارروائی نہ ہونے سے شہری پریشانی کا شکار ہیں، پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین سمیت دیگر عہدیداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب بارمس کنڈیکٹ ٹربیونل کو فعال کرکے اس کا اجلاس جلد طلب کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -