نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کے لئے مقرر

نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کے لئے مقرر

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ میں نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019ءکے خلاف دائر درخواستیں سماعت کے لئے مقرر کردی گئی ہیں،سینئر ترین جج جسٹس مامون رشید شیخ کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ 28 مئی کوان درخواستوں پرسماعت کرے گا،دیگر ججوں میںجسٹس شاید وحید اورجسٹس جواد حسن شامل ہیں۔سابق میئرلاہورکرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید سمیت دیگر بلدیاتی نمائندوں نے عہدوں سے ہٹانے کے خلاف عدالت عالیہ سے رجوع کررکھا ہے،موقف اختیارکیاگیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ کی 5 سالہ میعاد کوغیر قانونی وغیر آئینی طور پر ختم کیا گیاہے،،انتخاب کوپارٹی و نان پارٹی میں تقسیم کردیا گیا ہے جوکہ اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کی بھی خلاف ورزی ہے،لوکل گورنمنٹ ایکٹ2019 کو خلاف آئین قرار دیتے ہوئے کالعدم قراردیا جائے، اور عدالتی فیصلے تک کام کرنے کی اجازت دی جائے۔

مزید :

علاقائی -