آشیانہ سکینڈل ، عارف مجید کی نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے درخواست

آشیانہ سکینڈل ، عارف مجید کی نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے درخواست

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)آشیانہ اقبال سکینڈل میں وعدہ معاف گواہ نے نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔یہ آئینی درخواست کرنل ریٹائرڈ عارف مجید بٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے،درخواست گزارکا موقف ہے کہ وہ پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی میں چیف انجینئر تھا، نیب نے وعدہ معاف گواہ بننے کی ان کی درخواست منظور کرلی بطور گواہ نمبر ایک بیان ریکارڈ کروا چکے ہیں،مرکزی کردارمیاںشہباز شریف پیش نہیں ہو رہے ، عدم پیشی کے باعث کیس میں کارروائی آگے نہیں بڑھ رہی، درخواست گزار نے استدعا کی کہ اس کی والدہ امریکہ میں زیر علاج ہے، تیماری داری کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے اور پاسپورٹ واپس کرنے اور اس کانام ای سی ایل اے نکالنے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -