فاروق نول اوراسکی بیوی طیبہ کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں پیش
لاہور(نامہ نگار)چیئرمین نیب کے نام پر سادہ لوح افراد کوبلیک میل کرکے بھاری رقوم ہتھانے والے ملزموںفاروق نول اوراس کی بیوی طیبہ کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں پیش کردیاگیاہے، عدالت نے دونوں کو17جون کو طلب کرلیاہے۔احتساب عدالت میں نیب نے سادہ لوح افراد کونیب کے چیئرمین کا رشتے دار ظاہر کرکے کروڑوں روپوں سے محروم کرنے والے فاروق نول اوراس کی بیوی طیبہ کا ریفرنس پیش کردیا ہے،اس ریفرنس میں دونوں پر2 کروڑ 44لاکھ روپے کا فراڈ کرنے کا الزام ہے،ریفرنس 360صفحات پرمشتمل ہے،عدالت نے ریفرنس آنے پرملزمان کو17جون کوطلب کرلیاہے،واضح رہے کہ فاروق نول جوڈیشل ریمانڈ پرجبکہ طیبہ ضمانت پر ہیں۔