حفیظ الرحمن چودھری نے لاہور ہائی کورٹ میں خالی اسامیاں فوری پرکرنے کا مطالبہ کردیا

حفیظ الرحمن چودھری نے لاہور ہائی کورٹ میں خالی اسامیاں فوری پرکرنے کا مطالبہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر حفیظ الرحمن چودھری نے لاہور ہائی کورٹ میں خالی اسامیاں فوری پرکرنے کا مطالبہ کردیا ،واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں ججوںکی 14 اسامیاں خالی ہیں جس کی وجہ سے ایک لاکھ 10 ہزار سے زاائد مقدمات التوا ءکا شکار ہورہے ہیں،عدالت عالیہ میں 14ججوںکی اسامیاں عرصہ سے خالی ہیں،جن پرتعیناتی کے لئے فہرست بنائی گئی ہے لیکن اس میں ابھی تک پیش رفت نہیں ہوسکی۔
،ذرائع کے مطابق چیف جسٹس ہائیکورٹ لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سردار محمد شمیم خان ججوں کی تعیناتی کے حوالے سے مختلف ناموں پرغورکررہے ہیں ، اس حوالے سے صدرلاہور ہائیکورٹ بارحفیظ الرحمن چودھری کا کہناہے کہ ججوںکی فوری تعیناتی سے بروقت انصاف کی فراہمی کوتقویت ملے گی۔

مزید :

علاقائی -