بھارتی نجی سکول میں آتش زدگی، ہلاکتوں کی تعداد بیس ہو گئی

بھارتی نجی سکول میں آتش زدگی، ہلاکتوں کی تعداد بیس ہو گئی

  

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں ایک نجی اسکول میں آتش زدگی کے واقعے میں بچوں کی ہلاکتوں کی تعداد بیس ہو گئی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق پولیس نے بتایاکہ کئی بچے عمارت سے چھلانگ لگا کر بچنے کی کوشش میں ہلاک ہوئے۔پولیس نے اس نجی اسکول کے مالکان پر قتل مقدمہ قائم کیا ہے۔ حکام کے مطابق اس اسکول میں آتش زدگی کی صورت میں عمارت سے ہنگامی انخلا کے راستے نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔بھارت کے مغربی شہر س±رت میں ہلاک ہونے والے بچوں میں 16 لڑکیاں تھیں، جو اسکول کی اس عمارت میں امتحان کی تیاری کے لیے ٹیوشن لے رہی تھیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ یہ ٹیوشن سینٹر غیرقانونی طور پر شروع کیا گیا تھا۔اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر بھیانک تصویر گردش کرتی رہیں، جہاں عمارت کی اوپری منازل پر بچے جان بچانے کے لیے ادھر ادھر دوڑتے اور بچنے کی کوشش کرتے دکھائی دیے۔بتایا گیا ہے کہ اس واقعے میں زخمی ہونے والا ایک بچہ ہفتے کو ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس اسکول کے ایک حصے میں چھت پلاسٹک سے بنائی گئی تھی، جو فورا آگ پکڑ گئی۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے زیادہ تر کی عمریں 15 تا 19 برس کے درمیان تھیں۔ اطلاعات ہیں کہ آتش زدگی کے وقت اس اسکول کی عمارت میں 50 سے زائد بچے موجود تھے۔

نجی سکول

مزید :

علاقائی -