اقوام متحدہ، کانگو میں شہید پاکستانی فوجی کا ایوارڈ ملیحہ لودھی نے وصول کیا

اقوام متحدہ، کانگو میں شہید پاکستانی فوجی کا ایوارڈ ملیحہ لودھی نے وصول کیا

  

نیویارک (آئی این پی ) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان 6 دہائیوں سے یواین مشن میں فوجی دستے بھیجنے والے ممالک میں سرفہرست رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کا کانگومیں شہید پاکستانی فوجی نائیک محمد نعیم رضا کے لیے ایوارڈ اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے وصول کیا۔یواین سیکرٹری جنرل نے پیس کیپرز کے عالمی دن پرتقریب میں ایوارڈ دیا، ایوارڈ ہرسال امن مشنز میں شہید فوجی، پولیس، سویلین پیس کیپرزکو دیا جاتا ہے۔اس موقع پر پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ ایوارڈعالمی امن کے لیے پاکستان کی بے مثال قربانیوں کا اعتراف ہے، امن مشنزمیں تعینات پاکستانی دستوں نے دنیا میں ملک کا نام روشن کیا۔پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان 6 دہائیوں سے یواین مشن میں فوجی دستے بھیجنے والے ممالک میں سرفہرست رہا ہے۔

ملیحہ لودھی

مزید :

علاقائی -