سیاسی استحکام کے بغیر اقتصادی استحکام ممکن نہیں، نیئر بخاری

سیاسی استحکام کے بغیر اقتصادی استحکام ممکن نہیں، نیئر بخاری

  

اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی نیر بخاری نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی قومی عوامی سیاسی ذمہ داریوں کا حق ادا کرتی رہے گی۔ ایک بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ روٹی روزگار چھت چھن جانے والوں کی حمایت سے کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوںنے کہاکہ اداروں کی تخریب نہیں تعمیر پر یقین رکھتے ہیں ۔نیر بخاری نے کہاکہ عمران خان اپنے لب و لہجے طرز عمل گفتگو میں اپنا نہ سہی وزیراعظم کے عہدے کا خیال تو رکھیں ۔نیر بخاری نے کہاکہ سیاسی استحکام کے بغیر اقتصادی استحکام نا ممکن ہے۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ میں عوامی نمائندہ اپوزیشن سے الجھنا پرلے درجے کی حماقت ہے ۔انہوںنے کہاکہ خود غرض حکمران سیاسی مخالفت کی دشمنی میں تبدیلی سے باز رہیں۔ انہوںنے کہاکہ نئے پاکستان کے ناتجربہ کار اور خود غرض نام نہاد سیاستدان ملک کےلئے المیہ ہیں۔انہوںنے کہاکہ مہنگائی اور بے روزگاری کے سونامی نے پسے اور پسماندہ عوام کا کچومر نکال دیا ہے ۔

نیئر بخاری

مزید :

علاقائی -