صوابی انٹرچینج ، گاڑی سے 27 کلو ہیروئن ، 8 کلو چرس برآمد

صوابی انٹرچینج ، گاڑی سے 27 کلو ہیروئن ، 8 کلو چرس برآمد

  

پشاور(این این آئی) صوابی انٹرچینج کے قریب گاڑی سے 27 کلو ہیروئن اور 8 کلو چرس برآمد کرلی گئی ۔محکمہ ایکسائز کے مطابق صوابی انٹرچینج کے قریب گاڑی کی تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی جس میں 27 کلو ہیروئن اور 8 کلو چرس شامل ہے۔ایکسائز حکام نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

ہیروئن برآمد

مزید :

علاقائی -