جنوبی پنجاب صوبہ بن سکتاہے تو سندھ میں انتظامی یونٹ کیوں نہیں ، فاروق ستار

جنوبی پنجاب صوبہ بن سکتاہے تو سندھ میں انتظامی یونٹ کیوں نہیں ، فاروق ستار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی ) ایم کیو ایم پاکستان کے سابق کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے جنوبی سندھ صوبہ نہ بنانے کا شہریوں کو ٹکا سا جواب دیا ہے، ہم سندھ میں نئے انتطامی یونٹ کے لئے طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لئے تیار ہیں،انتطامی یونٹ سے کسی بھی سندھی بھائی کی حق تلفی نہیں ہوگی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ اتوار کو تنظیم بحالی اور میری جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا ہے، آفاق احمد اور مصطفی کمال کو بھی دعوت دی ہے، میری خواہش ہے کہ جنہیں مدعو کیا ہے وہ ضرور تشریف لائیں،نا مجھے پی ایس پی اور نا ہی نام نہاد ایم کیو ایم پاکستان والوں نے افطار پارٹی میں دعوت دی، میں اس چیز کا گلہ نہیں کررہا کہ مجھے کیوں نہیں بلایا، میں نے خالد مقبول صدیقی کو بھی افطار پارٹی میں دعوت دی ہے۔فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا کام سیاست اور میرا امن کا پیغام پہنچانا ہے، پاکستان کے بہتر مفاد میں انتطامی یونٹ بنانا ناگزیر ہے، وزیر اعظم عمران خان نے جنوبی سندھ صوبہ نہ بنانے کا شہریوں کوٹکا سا جواب دیا ہے، عمران خان کا یہ جواب ایم کیو ایم پاکستان کو منظور ہو سکتا ہے لیکن ہمیں نہیں، اگر جنوبی پنجاب صوبے کی قرارداد منظور ہو سکتی ہے تو سندھ میں انتطامی یونٹ پر بات کیوں نہیں ہو سکتی۔ ہم ملک میں اور سندھ میں نئے انتطامی یونٹ کے لئے طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ ہم معاملات افہام و تفہیم سے سلجھانا چاہتے ہیں، انتطامی یونٹ سے کسی بھی سندھی بھائی کی حق تلفی نہیں ہوگی، اگر میری بات سے سندھی اور کسی کی بھی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذرت چاہتا ہوں۔دوسری جانب ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اور رکن قومی اسمبلی سید امین الحق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان جلد سندھ اسمبلی میں جنوبی صوبے سندھ کے قیام کے لئے بل پیش کرے گی۔وزیر اعظم کے بیان پر رہنما ایم کیو ایم فیصل سبزواری نے کہا کہ عمران خان صاحب کی اپنی رائے ہے ہماری اپنی سوچ ہے، عمران خان خود اس بات کا ذکر کرچکے ہیں کہ کراچی کو جو فنڈ ملے وہ درست استعمال نہیں ہوئے،اس لئے کراچی والوں کا مطالبہ جائز ہے۔
فاروق ستار

مزید :

علاقائی -