منی لانڈرنگ ،عدنان افضل اور اعجاز الرحمن کی ضمانتوں کی درخواستیں خارج

منی لانڈرنگ ،عدنان افضل اور اعجاز الرحمن کی ضمانتوں کی درخواستیں خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)بینک جرائم کورٹ پنجاب کے جج ارشد علی نے کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ کرنے کے کیس میں ملوث عدنان افضل اور اعجاز الرحمن کی ضمانتوں کی درخواستیں خارج کردیں۔بینک جرائم کورٹ پنجاب میں منی لانڈرنگ کیس میں دو ملزمان عدنان افضل اور اعجاز الرحمن کی درخواست ضمانتوں کی سماعت ہوئی، عدالت میں ملزمان کے خلاف حبیب بینک کی طرف سے کیس دائر کیا گیا تھا، عدالت میں ایف آئی اے نے ریکارڈ پیش کیا اورملزمان کے خلاف کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ کے ثبوت پیش کئے، عدالت نے وکلا ءکی بحث سننے کے بعد ملزمان کی ضمانتیں خارج کرنے کا حکم جاری کردیاہے۔

مزید :

علاقائی -