یوم حضرت علیؓ، مخصوص علاقوں میں موبائل سروس بند رہے گی

یوم حضرت علیؓ، مخصوص علاقوں میں موبائل سروس بند رہے گی

  

لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کی جانب سے یوم شہادت حضرت علی ؓ کے مرکزی جلوس اور دیگر منسلک پروگراموںپر سکیورٹی لائحہ عمل کو حتمی شکل دے دی گئی ۔یوم علیؓ کے عزداری جلوس کے موقع پر لاہور پولیس کے4ہزار سے زائد افسران اور اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ 9ایس پیز،30ڈی ایس پیز، 81 انسپکٹرز، 400 اَپر سب آرڈینیٹس تحفظ فراہم کریں گے۔85 ہیڈ کانسٹیبلز اور 3700 سے زائد کانسٹیبلزبھی مامور ہونگے۔لاہور پولیس کی 170 سے زائد لیڈی کانسٹیبلز بھی فرائض سر انجام دیں گی۔موبائل سروس مخصوص علاقوں میںمخصوص دورانیہ میں معطل رہے گی ۔

تمام روٹ پر سیف سٹی اتھارٹی کے200 سے زائد کیمرے واچ کریں گے۔ مبارک حویلی سے کربلا گامے شاہ تک 05کلو میٹر روٹ میں آنے والی 197گلیوں کو خار دار تاروں اور بیئریئرز لگا کر مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔ علاقے کو آج اتوار رات سے مکمل طور پر سیل کر دیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -