گلشن ریاض کالونی، فیکٹری ملازمین اور مالکان کا خواتین پر تشدد

گلشن ریاض کالونی، فیکٹری ملازمین اور مالکان کا خواتین پر تشدد

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر) تھانہ لوئر مال کے علاقے گلشن ریاض کالونی بند روڈ میں فیکٹری ملازمین اور مالکان نے خواتین کو تشدد کا نشانہ بنادیا۔ تفصیلات کے مطابق محمد جاوید نے بتایا کہ میںگز شتہ روزاپنے گھر واپس ڈیوٹی سے واپس آیا تو میری بیوی اور بہنیں رو رہی تھیں پوچھنے پر بتایا کہ سامنے کارخانے کے لڑکے کافی عرصے سےچھیڑ خانی کر رہے ہیں۔ گھرمیں اکیلے پا کر بہن کا ہاتھ پکڑ کا گھسیٹا۔ میری بہن اور بیوی آگے بڑھیں تو ان کے بھی کپڑے پھاڑ دئے، بہنوئی کوبھی مار ا پیٹا۔کئی بار فیکٹری مالکان سے بھی شکایات کر چکے ہیں مگر فیکٹری کے مالک نے ہماری ایک نہ سنی بلکہ اپنے ملازمین کا ہی ساتھ دیا ۔ فیکٹری ملازمین نے ہمارے ایک آدمی کے کان پر لوہے کے آہنی رڈ سے حملہ کیا جس سے اس کا کان شدید زخمی ہو گیا ۔ ایس ایچ اونے ہمیں انصاف دلانے کے بجائے ہمارے 4مردوں کو تھانہ میں بند کر دیا ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -