صوبائی دارلحکومت : چوری ، ڈاکیتی کی متعدد وارداتیں ، نقدی ، گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں چھین لی گئیں

صوبائی دارلحکومت : چوری ، ڈاکیتی کی متعدد وارداتیں ، نقدی ، گاڑیاں اور ...

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ذرائع کے مطابق مصطفی آ با د کے علا قہ میںجہا نگیر کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کرتین لا کھ20ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔ شیر ا کو ٹ کے علا قہ میںفا روق کے گھر میں اس کی فیملی سے2لاکھ30ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔فیصل ٹا ﺅ ن کے علا قے میںشبیرکے گھر سے دوڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر4لا کھ45ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔چو ہنگ کے علا قہ میںصا دق کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر4لا کھ75ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔ ما ڈل ٹا ﺅ ن کے علا قہ میںشفیق کے گھر میں اس کی فیملی سے2لاکھ 75ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔شفیق آ با د سے نا صرکے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،اچھر ہ کے علا قہ میںمحمو د کی فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ75ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن جبکہ ڈیفنس اے میںجمیل،ملت پا رک میںاحمد کی گاڑیاں،ہر بنس پو رہ میںامین کی گاڑیاں اورنو اب ٹا ﺅ ن میںکا شف ،گا رڈن ٹا ﺅ ن میںوقا ر،فیکٹر ی ایر یا میںیو سف،کو ٹ لکھپت میںظہیر اورلٹن روڈ میںمجا ہد کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -