چینی نائب صدر آج2روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

چینی نائب صدر آج2روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

  

بیجنگ(آئی این پی، این این آئی)چین کے نائب صدر وانگ کشان دو روزہ دورے پرآج پاکستان پہنچیں گے،ان کے دورے سے پاک چین سدا بہار سٹریٹیجک شراکت داری کو نئی طاقت ملے گی۔سرکاری ذرائع کے مطابق چینی حکومت اس دورے کو انتہائی اہمیت دیتی ہے،اس سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،دورے کے دوران وانگ کشان پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے،فریقین دوطرفہ تعلقات علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر بات چیت کریں گے،سرکاری ذرائع کے مطابق وانگ کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں،دوستی اور دوطرفہ اعتماد کو مزید فروغ حاصل ہوگا،اس سے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون اور عوامی رابطوں کے فروغ میں مدد ملے گی۔چین کے نائب صدر کے دورہ لاہور کے موقع پر 27مئی کو لاہور میں مقامی تعطیل ہو گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور اس سے متعلق دفاتر بند رہیں گے تاہم پنجاب سول سیکرٹریٹ اور اس سے متعلقہ دفاتر کھلے رہیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام امتحانات بھی اپنے شیڈول کے مطابق ہونگے۔

چین کے نائب صدر

وانگ کشان

مزید :

صفحہ اول -