سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس میں 2537پوائنٹس کا اضافہ

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس میں 2537پوائنٹس کا اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران زبردست تیزی کارجحان دیکھا گیااورکے ایس ای100انڈیکس میں 2 ہزار537 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی سٹاک مارکیٹ میں سپورٹ فنڈ کی یقین دہانی بھی کام کرگئی، شدید مندی کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 122 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 35703 پر بند ہوا۔ایک ہفتے کے دوران 2537 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جو دس سال کے بعد کسی ایک ہفتے میں اتنا بڑا اضافہ ہے۔کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 35 ہزار 703 پوائنٹس کی سطح پر بندہوا۔ انڈیکس میں 7 اعشاریہ 6 فیصد اضافہ ہوا۔ حصص کی مالیت میں 400 ارب روپے اضافہ جبکہ شیئر کی کل مالیت 7200 ارب روپے ہوگئی۔ کاروباری ہفتے میں 3413 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار ہوا۔کاروباری ہفتے میں 89 کروڑ شیئرز کے سودے30 ارب روپے میں طے ہوئے اور سرمایہ کاری393 ارب روپے بڑھ کر 7205 ارب روپے ہوگئی ہے۔
سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ اول -