پنجاب اسمبلی میں بد اخلاقی کے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کی قرارداد جمع

پنجاب اسمبلی میں بد اخلاقی کے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کی قرارداد جمع

  

لاہور(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں بد اخلاقی کے واقعات میں ملوث مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کے مطالبے کی قرارداد جمع کرادی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کی رکن سیمابیہ طاہر کی جانب سے بد اخلاقی کے واقعات میں ملوث مجرموں کے خلاف قرار داد کی درخواست جمع کرائی گئی ہے جس میں مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا گیا۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ زینب سے بد اخلاقی و قتل کے واقعے نے پورے ملک کے درو دیوار ہلا دیئے تھے اور اب 10 سالہ بچی فرشتہ کی تشدد زدہ لاش اسلام آباد کے جنگل سے برآمد ہوئی۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کہ بچیوں کوبد اخلاقی کے بعد تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والے مجرموں کو عبرت کا نشان بناکر سرعام پھانسی کی سزا دی جائے۔

قرارداد جمع

مزید :

صفحہ اول -