خطے کا سب سے سلگتامسئلہ اس وقت تنازع کشمیر ہے، شاہ محمود قریشی

خطے کا سب سے سلگتامسئلہ اس وقت تنازع کشمیر ہے، شاہ محمود قریشی

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اس وقت خطے کا سب سے سلگتامسئلہ مسئلہ کشمیر ہے، مذاکرات کے علاوہ دونوں ملکوں کے پاس کوئی تیسرا راستہ نہیں، ہم تمام مسائل کو پر امن طور پر حل کرنا چاہیے، بھارت نے الیکشن جیتنے کے لئے ملک میں نیشنل ازم کو فروغ دیا۔ہفتہ کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت خطے کا سب سے سلگتامسئلہ مسئلہ کشمیر ہے۔ مذاکرات کے علاوہ دونوں ملکوں کے پاس کوئی تیسرا راستہ نہیں۔ تمام مسائل کو پر امن طور پر حل کرنا چاہیے۔ بھارت نے الیکشن جیتنے کے لئے ملک میں نیشنل ازم کو فروغ دیا۔ مسئلہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال کے بعد بھارت کے پاس مذاکرات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔ انہوں نے بھارتی وزیر خارجہ کے حوالے سے کہا کہ سشما سوراج نے کہا کہ میں مٹھائی لائی ہوں کیوں کہ آپ کبھی کبھی بہت کڑوا بولتے ہیں۔ میں نے کہا کہ میں کڑوا نہیں بولتا میں پاکستان کا موقف بولتا ہوں۔ میری بھارتی وزیر خارجہ سے غیر رسمی ملاقات ہوئی اور زیادہ انڈین الیکشن پر بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے سب سے اہم مسئلہ کشمیر ہے۔ ہم یہ نہیں کہہ سکتے ہماری پسند کی باتیں شروع کریں اور بعد میں ان کی تجارت بھارت کی ترجیح ہو سکتی ہے لیکن ہماری ترجیح کشمیر ہے۔ اس کے لئے دونوں طرف کے لوگوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

محمود قریشی

مزید :

صفحہ اول -