عید کے بعد مزید 3وفاقی وزراء تبدیل ہونگے، شہباز شریف این آر او کے ذریعے ملک سے بھاگے: شیخ رشید کا دعوی 

عید کے بعد مزید 3وفاقی وزراء تبدیل ہونگے، شہباز شریف این آر او کے ذریعے ملک ...

  

لاہور(لیڈی رپورٹر، آئی این پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر تبدیلیوں کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے بعد3وفاقی وزراء کی تبدیلیوں کا ٹر یلر چلے گا۔ چیئر مین نیب ہٹے گا نہ ریفر نس دائر ہوگا‘آڈیو ویڈیو چھوڑیں دیکھیں انکی چیخیں کیسے نکل رہی ہے‘مودی پاکستان کواندر سے توڑنا چاہتا ہیں لہذا مودی کے دوبارہ وزیراعظم بننے پر پاکستان کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا پڑے گا‘2020  مسائل کا سال ہے پاکستان کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ پاکستان پر ایران اور عراق جیسا وقت بھی آسکتا ہے‘  انہوں نے دعویٰ کیا کہ شہباز شریف کو این آر او کے بھیک مانتے دیکھا ہے‘  وہ این آر او کے ذریعے ملک سے بھاگے۔(ن) لیگ چاہتی ہے ان کے کیس ختم ہوجائے، ان کی چیخیں نکل رہی ہیں، زرداری اور نواز دونوں ملے ہوئے ہیں، اگر یہ زیادہ چیخیں تو شاید انہیں ضمانتں بھی نہ ملیں‘ آئی ایم ایف سے قرض لینے سے متعلق سوال پر وزیر ریلوے نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا حکومت کی مجبوری ہے لیکن ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ گینگ آف فور ہے۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہور ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نون چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب)کو ہٹانے کا مطالبہ کر رہی ہے کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ نیب ا ن کے خلاف کارروائی نہ کرے جبکہ ملک کی دولت کو لوٹنے والے نیب کو نشانہ بنا رہے ہیں۔انہوں نے سندھ میں تیزی سے پھیلتے موذی مرض ایڈز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں ایڈز تیزی سے پھیل رہا ہے اور یہ دنیا میں پہلی دفعہ ہوا ہے کہ بڑی تعداد میں بچوں میں ایڈز وائرس موجود ہے۔ اس معاملے پر سندھ حکومت کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ سندھ میں آصف زرداری کی بہن وزیر صحت ہیں اور ایڈز کا مرض پھیل رہا ہے۔وزیر صحت مستعفی ہوں۔ لاڑکانہ میں بچوں کا ایک اسپتال تک موجود نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو این آر او کے بھیک مانگتے دیکھا ہے(ن)لیگ چاہتی ہے ان کے کیس ختم ہوجائے۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان سب سے زیادہ شور مچا رہے ہیں، جب ایل این جی کی نئی قیمتیں سامنے آئیں گی تو سب کچھ سامنے آ جائے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ مودی ایک ہندو مت کا نیا فلسفہ ہے اس نے ایک مسلمان کو سیٹ نہیں دی، اس نے سیکولر ویژن کو ختم کردیا ہے جب کہ انڈیا امریکہ کی گود میں چلا گیا ہے، مودی پاکستان کو اندر سے توڑنے کی کوشش کرے گا لیکن اگر جنگ ہوئی تو یوپی سی پی کا مسلمان باہر نکلے گا، مودی کے دوبارہ وزیراعظم بننے پر پاکستان کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ماس ٹرانزٹ کیلئے ریلوے کا کوئی رول نہیں ہے ہم نے دونوں طرف سے ٹریک کو کلئیر کرکے دینا ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 43 کلومیٹر میں سے 34 کلومیٹر کے سی آر ٹریک کو کلیئر کروالیاہے باقی 10 کلومیٹر کے ٹریک کو پندرہ دن کے اندر کلیئر کروالیں گے۔ہم نے ٹریک کو دونوں اطراف سے کلیئرکرکے دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ ہمیں کہیں سے ایک ٹرین کی بوگیاں مل جائیں۔ ریلوے بورڈ نے اس حوالے سے بہتر فیصلہ کیا ہے کہ پرائیویٹ پارٹیز اپنی ویگنز لے کرآئیں۔ لوکو موٹیوزہمارے پاس موجود ہیں اور اگروہ لوکوموٹیوز بھی لانا چاہتے ہیں تو لاسکتے ہیں۔ لوکوموٹیوز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ہم نے امریکن جنرل الیکٹرک لوکوموٹیوز کمپنی کو نوٹس دے دیاہے کہ 30 مئی تک اپنے لوکوموٹیوز کو ٹھیک کرکے دیں ورنہ ان کا زرِضمانت ضبط کروالیں گے۔ جنرل الیکٹرک لوکوموٹیو کمپنی نے پاکستان کو معیاری لوکوموٹیوز نہیں دیئے دنیا کے مہنگے ترین لوکوموٹیوز پاکستان کو دیئے ہیں۔ پچھلی حکومت میں خریدے گئے 20 لوکوموٹیوز ٹھیک نہیں ہیں۔ ہم کوشش کررہے ہیں کہ فوج کے ساتھ ہمارے معاملات طے ہوجائیں، 35 ٹرینیں فوج کے پاس ہیں 29،اگر فوج کے ساتھ میٹنگ کامیاب ہوجاتی ہے تو3 عید سپیشل ٹرینوں کو بڑھا کر 5کردیں گے۔ انہوں مزیدکہا کہ ٹنڈو آدم سے خانپور کے درمیان ٹریک کی مرمت کا کام ریل کاپ کو دینے کا فیصلہ کیاہے

شیخ رشید

مزید :

صفحہ اول -