سکیورٹی گاڑیوں کا ذاتی استعمال، نیب ٹیم کل نوازشریف سے تحقیقات کرے گی

سکیورٹی گاڑیوں کا ذاتی استعمال، نیب ٹیم کل نوازشریف سے تحقیقات کرے گی

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر) سکیورٹی گاڑیوں کے ذاتی استعمال کے معاملے پر نیب کی تفتیشی ٹیم پیرکونوازشریف سے تحقیقات کریگی۔ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں تفتیش کریگی،نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ بلٹ پروف گاڑیاں نوازشریف اورمریم نوازنے استعمال کیں،جرمنی سے 33 بلٹ پروف گاڑیاں غیرقانونی خریدی گئیں،بلٹ پروف گاڑیاں سارک کانفرنس 2016 کے مہمانوں کیلئے تھیں، 33 میں سے 20 گاڑیاں نوازشریف نے اپنے قافلے میں شامل کیں نیب کا کہنا ہے کہ ہائی سیکیورٹی گاڑیوں کی انکوائری میں شاہدخاقان عباسی کابیان قلمبندکیا جاچکا ہے،انکوائری میں فوادحسن فواد،سابق سیکرٹری خارجہ سے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔

نوازشریف

مزید :

صفحہ اول -